29 جنوری 2015 - 09:56
پاکستان سے داعش کا کمانڈر گرفتار

لاہور میں گرفتار کئے گئے دہشت گرد یوسف السلفی نے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان میں داعش کا کمانڈر ہے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نےامریکہ سے مالی امداد حاصل کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور میں گرفتار کئے گئے دہشت گرد یوسف السلفی نے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان میں داعش کا کمانڈر ہے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نےامریکہ سے مالی امداد حاصل کی ہے۔ ایک پاکستانی ذریعے نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرطر پر  ٹریبیون اکسپریس کے ساتھ گفتگو ميں انکشاف کیا ہے کہ داعش کے اس مقامی کمانڈر نے باز پرس کے دوران اس بات کا اعتراف کیاہے کہ پاکستان میں داعش گروہ کو ڈکٹیٹ کرنے اور شام میں لڑنے کے لئے نو جوانوں کو ترغیب دلانے کی غرض سے، اس نے امریکہ سے مالی امداد حاصل کی ہے۔ السلفی نے اسی طرح یہ بھی اعتراف کیاہے کہ وہ نوجوانوں کو شام بھی بھیج رہا ہے اور اس کے لئے اسے امریکہ میں ایک ذریعے سے ہر فرد کے لئے چھ سو ڈالر وصول کرتا ہے۔ داعش کے مبینہ کمانڈر یوسف السلفی کو جو گذشتہ سال ترکی سے پاکستان آیا تھا چند روز قبل پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا- 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲